Welcome To My Blogs


This forms a compilation of all my written work done so far!!!!!!
The work involves celebrity interviews that I have conducted so far, my journalism work and literary work, my fiction work...and my TV plus radio shows...
I did radio, I did TV, and I always to find the real me..
As a writer, I could write more openly and that explored the real me..
Stay Blessed..
Cheers...
Sadaf

Tuesday, November 5, 2013

My Diary 5th November

 
 
 
جو شخص دائمی سچ کو پہچان لیتا ہے وہ حد سے زیادہ عاجز ہو جاتا ہے اُس کے ذہن سے برتری کا بخار اُتر جاتا ہ
  اُسے اپنی بے وقعتی کا احساس ہو جاتا ہے ....
 
شک کا ذہر رشتوں کی مٹھاس میں کڑواہٹ پیدا کر دیتا ہے
 
معاف کر دینا کبھی کبھی بڑے رشتوں کو ٹوٹنے سے بچا لیتا ہے تو انسان میں اتنا ظرف تو ضرور ہونا چاہیئے کہ وہ معاف کر سکے
 
ہم وقت کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتے ہیں۔۔۔یہ جس پر مہر بان ہو جائے اسکی دنیا بدل جاتی ہے۔۔۔جس سے منہ موڑ لے اسکا کوئی نہیں پوچھتا۔۔۔انسان ازل سے وقت کا شکار ہے۔۔وقت کا شکار ہوتے ہوئے بھی لوگ اسکی قیمت کا اندازہ نہیں لگا پاتے۔۔۔۔
 
آزمائش کے لمحوں کو آسائش میں بدلنے کے لیے طویل اور مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ تقدیر بدلنے کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ عملی جدوجہد بھی لازم ہے اور اس کے لیے اللہ کے سوا کسی کے سامنے دست سوال دراز نہیں کرنا پڑتا ۔ اس کا راستہ آدمی کے اپنے عزم اور ارادے سے کھلتا ہے۔
 

کبھی کبھی ایک لمحے میں سیکھا گیا تجربہ صدیوں کے تجربے پر حاوی ہو جاتا ہے۔۔۔۔ایک لمحہ انسان کو بہت کچھ سکھا جاتا ہے۔۔۔۔وہ ایک لمحہ صدیوں پر بھاری ہوتا ہے۔۔۔۔
 
اس شخص کے سہارے سے بچو جو خود سہارے کا محتاج ہو۔۔
 

تنہا رہنا اکیلا پن نہیں ہے۔۔۔اکیلے پن کا احساس تب زیادہ ہو جاتا ہے جب ہم اپنی تنہائی کو بے معنی سمجھنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔۔
برف سے لوگ۔۔۔شیشے کی دیواریں۔۔۔۔
برف سے لوگ تیز دھوپ میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔
شیشے کی دیواریں پتھروں سے خوفزدہ رہتی ہیں۔
 
دوستی کے شیشے پر شک کی دھول بہت سی غلط فہمیوں کا باعث بن جاتی ہے۔۔۔۔
 
Sadaf Fayyaz
 

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.