ایک بہت عجیب صاحب سے بات ہوئی کچھ عرصہ قبل۔ انہوں نے کہیں میرے مضامین پڑھ رکھے تھے۔ کافی تعریف کی۔ اصل تکلیف یہ تھی کہ میں جو بھی مضمون لکھتی تھی، اس کو وہ میری ذاتی زندگی کے ساتھ وابستہ کر دیتے تھے۔ ایک مضمون میں نے جہیز کے خلاف لکھا تھا، اس پر تنقید کرتے ہوۓ موصوف فرمانے لگے کہ لڑکیوں کو چاہیۓ کہ اپنے ماں باپ کے انتظار میں بیٹھنے کے بجاۓ خود سے معاملہ طے کر لیا کریں۔ اگر ماں باپ نہیں بھی مانتے تو کورٹ میرج کر لیا کریں۔ میں اپنے آپ کو لبرل کہتی ہوں، شاید لبرلزم ان کے قریب یہی ہوتا ہوگا۔ میں نے پوچھا - آپ کی کتنی بہنیں ہیں؟ ان کا کیا سین ہے؟ آگے سے فرمایا، کہ ایک بہن انتالیس سال کی ہو چکی ہے۔ تو میں نے طنزیہ کہا، یہ مشورہ آپ ان کو کیوں نہیں دیتے جو آپ باقی خواتین کو دے رہے ہیں کہ کورٹ میرج کر لیں۔آپ کی بہن بھی تو عمر رسیدہ ہو رہی ہیں نا۔ وہ بھی کورٹ میرج کیوں نہیں کر لیتیں۔۔ موصوف کے پاس کوئی جواب نہیں بچا۔ سواۓ اس کے کہ تم لکھاری لڑکیاں بےحد جھکی ہوتی ہو۔
It is all about life.. It is all about you.. It is all about me.. Stories that never end...
Welcome To My Blogs
This forms a compilation of all my written work done so far!!!!!!
The work involves celebrity interviews that I have conducted so far, my journalism work and literary work, my fiction work...and my TV plus radio shows...
I did radio, I did TV, and I always to find the real me..
As a writer, I could write more openly and that explored the real me..
Stay Blessed..
Cheers...
Sadaf
Wednesday, June 4, 2014
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور
ایک بہت عجیب صاحب سے بات ہوئی کچھ عرصہ قبل۔ انہوں نے کہیں میرے مضامین پڑھ رکھے تھے۔ کافی تعریف کی۔ اصل تکلیف یہ تھی کہ میں جو بھی مضمون لکھتی تھی، اس کو وہ میری ذاتی زندگی کے ساتھ وابستہ کر دیتے تھے۔ ایک مضمون میں نے جہیز کے خلاف لکھا تھا، اس پر تنقید کرتے ہوۓ موصوف فرمانے لگے کہ لڑکیوں کو چاہیۓ کہ اپنے ماں باپ کے انتظار میں بیٹھنے کے بجاۓ خود سے معاملہ طے کر لیا کریں۔ اگر ماں باپ نہیں بھی مانتے تو کورٹ میرج کر لیا کریں۔ میں اپنے آپ کو لبرل کہتی ہوں، شاید لبرلزم ان کے قریب یہی ہوتا ہوگا۔ میں نے پوچھا - آپ کی کتنی بہنیں ہیں؟ ان کا کیا سین ہے؟ آگے سے فرمایا، کہ ایک بہن انتالیس سال کی ہو چکی ہے۔ تو میں نے طنزیہ کہا، یہ مشورہ آپ ان کو کیوں نہیں دیتے جو آپ باقی خواتین کو دے رہے ہیں کہ کورٹ میرج کر لیں۔آپ کی بہن بھی تو عمر رسیدہ ہو رہی ہیں نا۔ وہ بھی کورٹ میرج کیوں نہیں کر لیتیں۔۔ موصوف کے پاس کوئی جواب نہیں بچا۔ سواۓ اس کے کہ تم لکھاری لڑکیاں بےحد جھکی ہوتی ہو۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.