جو آنکھیں اندھیرے میں رہنے کی عادی ہو چکی ہوں، وہ روشنی برداشت نہے کر پاتیں۔۔کبھی کبھی خوشیاں اتنی دیر سے ملتی ہیں کہ محسوس نہیں ھو پاتیں۔۔۔اندھیرا برداشت کرنے کی عادت ھو چکی ہوتی ھے۔۔۔
قناعت اپنے موصوف کو آزاد اور با عِزت بنانے والی صفت ہے ، کہ دوسرے لوگ اُس پر مسلط نہیں ہو سکتے ، وہ اس لیے کہ اسے دُنیا کے معاملات کا لالچ ہی نہیں ہوتا اور جو کچھ اسے اللہ کی طرف سے ملتا ہے اس پر راضی رہتا ہے لہذا دُنیا والے اس پر مسلط ہونے کا کوئی راستہ نہیں پاتے ، جبکہ قناعت سے عاری لوگوں کو دُنیا کا طمع گھیرے رکھتا ہے اور دُنیا والے ان کے اس لالچ کو استعمال کر کے ان لوگوں کو استعمال کرتے رہتے ہیں...
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.