Welcome To My Blogs


This forms a compilation of all my written work done so far!!!!!!
The work involves celebrity interviews that I have conducted so far, my journalism work and literary work, my fiction work...and my TV plus radio shows...
I did radio, I did TV, and I always to find the real me..
As a writer, I could write more openly and that explored the real me..
Stay Blessed..
Cheers...
Sadaf
Showing posts with label اردو شاعری. Show all posts
Showing posts with label اردو شاعری. Show all posts

Tuesday, January 21, 2014

My Diary Jan 21st..


اجڑے ہوۓ دل کو بھانے لگے ہیں اداس لوگ۔۔
ٹوٹے ہوۓ دل کو آتے نہیں سدا راس لوگ۔۔۔
خواھشوں کے سمندر میں گھر بنا کر رہتے ہیں۔۔ 
پھر بھی بجھا نہ پاۓ ہیں اپنی پیاس لوگ۔۔

 
دل بھی بجھا ہو شام کی پرچھائیاں بھی ہوں 
مر جائیں ہم جو ایسے میں تنہائیاں بھی ہوں
آنکھوں کی سرخ لہر ہے موجِ سپردگی
یہ کیا ضروری ہے کہ اب شہنائیاں بھی ہوں

Monday, January 20, 2014

زندگی کیا ہے۔۔۔


زندگی صرف ایک خالی کینوس ہے۔۔۔اس پر کوئی بھی رنگ ابھارا جا سکتا ہے۔۔۔کچھ رنگ مدھم ہوتے ہیں کچھ گہرے۔۔۔ گہرے نقوش مشکل سے اترتے ہیں۔۔ زندگی کے کینوس پر اگر رنگ بے ترتیبی سے پینٹ کیے جائیں، تو رنگ آپس میں الجھ جاتے ہیں۔۔۔ایک ذہین مصور انہی رنگوں کا استعمال کرتے ہوۓ ایک حسیں تصویر بنا ڈالتا ہے، جب کہ ایک اناڑی شخص رنگوں کو مزید الجھا دیتا ہے۔۔۔