ایک غریب انسان کے بیٹے کی شادی دیکھنے کا اتفاق ہوا۔۔کھانا بہت سادہ تھا۔
بہت سے امیر رشتہ دار کھانا کھاۓ بغیر چلے گۓ کہ سادہ کھانا رکھ کر ان کی توہیں کی گئی ہے۔
جو انسان تمام عمر حق حلال آمدن میں چلا ہو، ایک ایک پیسہ جوڑتا رہا ہو، اس کی مدد کرنے کی بجاۓ اس سے امید رکھنا کہ وہ نفیس کھانا رکھے گا اور تمام آنے والے مہمانوں کو مہنگے جوڑے دے گا؟ یہ کہاں کا انصاف ہے؟
صلہ رحمی کا مطلب ہے رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنا اور خوش مزاجی سے پیش آنا۔
رحم سے مراد رشتہ ہے۔ صلہ رحمی سے رشتہ داروں سے رشتہ جوڑنا، ان سے نیکی کرنا اور اچھا سلوک کرنا واجب ہے۔ اس کے برعکس قطع رحمی ہے جس کا مطلب رشتہ داروں سے تعلق توڑنا اور ان سے بے اعتنائی برتنا ہے' صلہ رحم کے رشتہ داروں میں مختلف درجے ہیں۔ ہر ایک کو اس کے مرتبے کے مطابق صلہ دینا چاہئے۔ اگر کسی کو مالی مدد کی
ضرورت ہو تو خندہ پیشانی سے اس کی مدد کی جائے۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ غریب رشتہ داروں کا مذاق اڑاتے ہیں، انہیں حقارت کی نظر سے ۔ دیکھتے ہیں۔ جو محرومیاں انکی زندگی کا حصہ ہین، انکا مذاق اڑاتے ہینَ
دیکھا گیا ہے کہ آج کل لوگ زرا زرا سی بات پر ناراض ہو کر رشتہ داروں سے قطع تعلق کر لیتے ہیں۔۔